جنت کی عمارتیں
جنت کی عمارتوں میں ایک اینٹ سونے کی اورایک اینٹ چاندی کی ہے اوراس کا گارا نہایت ہی خوشبو دار مشک ہے اور اس کی کنکریاں موتی اور یاقوت ہیں اور اس کی دھول زعفران ہے۔
(1)
(مشکوٰۃ،ج۲،ص۴۹۷)
اور یہ بھی مروی ہے کہ بعض عمارتیں نُور کی اور بعض یاقوت سُرخ کی اور بعض زمرد کی ہیں۔
(2)
(روح البیان،ج۱،ص۸۲)
***************************
(1)
۔۔۔۔۔۔مشکاۃ المصابیح،کتاب احوال القیامۃ...الخ،باب صفۃالجنۃ واہلہا، الحدیث:۵۶۳۰، ج۲،ص۳۳۲
(2)
تفسیرروح البیان،البقرۃ،تحت الآیۃ:۲۵،ج۱،ص۸۲