محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت
عمر رضی اللہ عنہ نے بارگاہ رسالت میں عرض
کی
یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہ آپ مجھے میری جان کے
سوا
ہر چیز سے زیادہ پیارے ہیں سرکار دوعالم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضے
میں میری جان ہے کوئی ہرگز مومن نہیں ہوسکتا ،
جب تک کہ میںاسے اس کی جان سے بھی زیادہ پیارا نہ ہوجاؤں
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی آقا ! اب
آپ مجھے میری جان سے بھی زیادہ عزیزہیں ، فرمایا اے عمر !
اب
تیرا ایمان کامل ہوگیا۔
( بخاری )
دین حق کی شرط اول
:
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول معظم صلی
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول معظم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں
ہوسکتا جب تک کہ میں اسے اس کے والد ، اس کی اولاد اور
سب
لوگوں سے زیادہ پیارا نہ ہوجاؤں ۔( بخاری ۔ مسلم )
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں
پر
قائم کی گئی ہے اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی
معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے خاص بندے اور
رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوۃ دینا اور حج کرنا اور رمضان
کے
(روزے رکھنا ۔
( بخاری ۔ مسلم )
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی
محبت کرنے والا کا انعام
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : یارسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کب آئیگی ؟ فرمایا : قیامت کے لیے
تونے کیا تیاری کی ہے ؟ اس نے عرض کی نہ بہت سے نمازیں
جمع کی ہیں اور نہ روزے اور نہ ہی صدقے لیکن اتنا ضرور ہے کہ
اللہ تعالٰی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر تو انہی کے ساتھ ہوگا جن
سے محبت رکھتا ہے ۔
( بخاری )