شيخ عبدالقادر جيلانی تیرہ علوم میں تقریر فرماتے :۔

امام ربانی شیخ عبدالوہاب شعرانی اور شیخ المحدثین عبدالحق محدث دہلوی اور علامہ محمد بن یحیی حلبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ متحریر فرماتے ہیں کہ “حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تیرہ علوم میں تقریر فرمایا کرتے تھے۔”
ایک جگہ علامہ شعرانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ “حضورِ غوثِ پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مدرسہ عالیہ میں لوگ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے تفسیر، حدیث، فقہ اورعلم الکلام پڑھتے تھے، دوپہر سے پہلے اور بعد دونوں وقت لوگوں کو تفسیر، حدیث، فقہ، کلام، اصول اور نحو پڑھاتے تھے اور ظہر کے بعد قرأتوں کے ساتھ قرآن مجید پڑھاتے تھے۔”(بهجة الاسرار، ذکر علمه وتسمية بعض شيوخه رحمة الله تعاليٰ عليه، ص۲۲۵)