:حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول
الله کو یہ ارشاد فرماتے ہوۓ سنا
الله تعالی ارشاد فرماتے ہیں : آدم کے بیٹے ! بیشک تو جب تک
مجھ سے دعا مانگتا رہے گا اور ( مغفرت کی ) امید
رکھے گا میں تجھ کو معاف کرتا رہوں گا چاہے کتنے ہی گناہ کیوں
نہ ہوں اور مجھ کو اس کی پرواہ نہ ہو گی یعنی تو
چاہے کتنا ہی بڑا گنہگار ہو تجھے معاف کرنا میرے نزدیک کوئی
بڑی بات نہیں . آدم کے بیٹے ! اگر تیرے گناہ آسمان
کی بلندیوں تک پہنچ جایئں پھر تو مجھ سے بخشش چاہے تو میں
تجھ کو بخش دوں گا اور مجھ کو اسکی پرواہ
نہیں ہوگی .
( ترمزی)